the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پاکستان/دبئی میں منعقد ہونے والی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کون سی ٹیم جیتے گی؟

آسٹریلیا
انڈیا
پاکستان
ایس ایس سی 2025 میں 580 سے زائد مارکس حاصل کرنے والے ایم ایس کے 7 طلبہ کو غلام رسول خان ایوارڈ

حیدرآباد 2 مئی 2025،  (پریس ریلیز) ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے کارپوریٹ آفس، ماں صاحب ٹینک، حیدرآباد میں آج ایم ایس کریئیٹو اسکول کے ان ہونہار طلبہ کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریبِ تہنیت کا انعقاد کیا گیا جنہوں نے اس سال ایس ایس سی امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہاں ایس ایس سی میں 500 اور اس سے زآئد مارکس اسکور کرنے والے 387 طلبہ اور ان کے والدین کو مدعو کیا گیا تھا۔ اس موقع پر 580 اور اس سے زائد نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے "غلام رسول خان ایوارڈ" کا اعلان کیا گیا، جو 25 ہزار روپے کی اسکالر شپ ،توصیف نامہ اور میڈل  پر مشتمل ہے۔

اس موقع پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائریکٹر س  محمد انور اور ڈاکٹر معظم حسین  نے مدعو طلبہ کو تہنیت پیش کی ۔

محمد انور  نے طلبہ اور ان کے والدین کو خطاب کرتے ہوئے کہا:

“ماشاءاللہ ہمارے پاس ، ایس ایس سی کے ایسے 387 طلبہ ہیں طلبہ آج یہاں موجود ہیں جنہوں نے ایس ایس سی میں 560 اور اس سے زائد مارکس حاصل کیے ۔ یہ ایک نمایاں کامیابی ہے۔  اس کے لئے والدین، اساتذہ اور بورڈ آف ڈائریکٹرز سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔میں اس موقع پر ہماری پوری ٹیچنگ فیکلٹی، تمام پرنسپل صاحبان، برانچ ڈائریکٹرز اور والدین کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔پچھلے برس تک ہم 10 GPA حاصل کرنے والے طلبہ کو غلام رسول خان ایوارڈ دیا دیا جاتا تھا، لیکن اس سال ایس ایس سی کے مارکس کے طریقہ کار میں تبدیلی کی وجہ سے ہم نے 580 اور اس سے زائد نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے "غلام رسول خان ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسی طرح  طلبہ کی حوصلہ افزآئی کے لئے یہ



ایوارڈس جلد ہی منعقد ہ ایک شاندار تقریب میں ان کے حوالے کیا جائے گا۔

غلام رسول خان ایوارڈ، ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے بانی و چیئرمین جناب لطیف خان صاحب کے مرحوم والد کے نام پر رکھا گیا ہے۔   اس موقع پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے  منیجنگ ڈائریکٹر   ڈاکٹر معظم حسین  نے کامیاب طلبہ ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی ۔

نمایاں کارکردگی دکھانے وال ایم ایس  کریئیٹو اسکول کے  7 ممتاز طلبہ اطیاف امتہ المصور –590  مارکس، صفاء محمد نیّر –588مارکس ، اسبأ نورین زینب فاطمہ –587مارکس ، زہرہ فاطمہ –585مارکس ، مدیحہ تزئین –583مارکس ، شیخہ سہانہ –582مارکس  ،عائشہ شیرین –580مارکس  کو غلام رسول خان ایوارڈ دیا جائے گا :

ایم ایس کریئیٹو اسکول کی طالبہ أطياف امتہ المصور نے 600 میں سے 590 مارکس حاصل کر تے ہوئے ریاست بھر میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والوں مین اپنا نام درج کروایا ہے۔

اس کے علاوہ ایم ایس کے دیگر طلبہ نے بھی متاثر کن مارکس حاصل کئے ہیں:

طالبہ صفاء محمد نیرنے 588، نورین زینب فاطمہ نے587، زہرہ فاطمہ نے585،مدیحہ تزئین نے583،شیخہ سہانہ نے582،عائشہ شرین نے  580مارکس حاصل کئے،

اس طرح ایم ایس کے 7 طلبہ نے 580 اور اس سے زآئد حاصل کئے ۔21طلبہ نے 570  مارکس سے زائد ، 53 طلبہ نے 560 مارکس سے زائد  ، 96 طلبہ نے 550 سے زآئد مارکس اور 141 نے 540  سے زآئد مارکس حاصل کئے ۔اس طرح ایس ایس سی 2025امتحان ایم ایس کرئٹیو اسکول کے کامیاب طبلہ کا تناسب 97.5 فیصد ہے۔

اس موقع پر والدین اور اساتذہ نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی  کے تربیت پر مشتمل تعلیمی نظام کی ستائش کی۔ تقریب کا اختتام تمام مدعو  طلبہ کے فوٹو سیشن  کے ساتھ ہوا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.