the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 02 فروری (یو این آئی) مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال ’نیشنک‘ نے چار مئی سے شروع ہونے والے سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) بورڈ کے امتحانات کی آج یہاں ڈیٹ شیٹ جاری کی۔
کورونا وبا کی وجہ سے حکومت کو تقریباً 10 ماہ اسکول بند رکھنے پڑے جس کے سبب وزارت تعلیم نے رواں برس بورڈ کے امتحانات چار مئی سے 11 جون کے درمیان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ حالانکہ پریکٹیکل امتحانات مارچ میں ہی کروائے جائیں گے۔ علاوہ ازیں تمام طلبہ و طالبات اعلیٰ تعلیم میں داخلے کو نظر میں رکھتے ہوئے یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان 15 جولائی سے پہلے کیا جائے گا۔
10ویں کے امتحانات چار مئی سے شروع ہو کر سات جون کو ختم ہوں گی، وہیں بارہویں کے امتحانات چار مئی سے شروع ہو کر جون میں ختم ہوں گی۔ 10ویں کا پہلا امتحان



چار مئی کو اڑیہ، کنڑ اور لیپچا زبانوں کا ہوگا اور بارہویں کی انگلش الیکٹیو اور انگلش کور کے امتحانات اسی دن ہوں گے۔ مفصل ڈیٹ شیٹ سی بی ایس ای کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی اور طالبات کو اسکولوں کی جانب سے بھی مہیا کروائی جائے گی۔
مرکزی وزیر نے ڈیٹ شیٹ جاری کرتے ہوئے کہا،’ جس طرح سے ایسی مہلک وبا کے دور میں بھی آپ نے جوش و خروش کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی تعلیم کو جاری رکھا‘ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کوئی بھی مشکل صورتحال آپ کے حوصلے کو چوٹ نہیں پہنچا سکتی ہے۔ آپ سبھی نے حقیقی تعلیم کے ہدف کو رکھا ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ اب آپ کو ترقی کی راہ سے کوئی روک نہیں سکتا۔ علاوہ ازیں مجھے پوار یقین ہے کہ کووِڈ۔19 کی ایسے مشکل حالات میں مسلسل طور پر جو اپنی تعلیم جاری رکھ سکتا ہے‘ وہ اسکول کے بورڈ امتحانات میں بھی ضرور اچھے نمبرات کے ساتھ پاس ہوگا‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.