نئی دہلی ، 2 مئی (یو این آئی) محترمہ انورادھا پر ساد ، سابق سکریٹری، انٹر اسٹیٹ کونسل سکریٹریٹ، وزارت داخلہ نے جمعہ کو یونین پبلک سروس کمیشن کی رکن کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف
لیا۔
کمیشن کے مطابق انہیں کمیشن کے سب سے سینئر رکن، لیفٹیننٹ جنرل راج شکلا (ریٹائرڈ) نے حلف دلایا۔
محترمہ پر سادلیڈی شری رام کالج سے گریجویٹ ہیں اور دہلی یونیورسٹی سے تاریخ میں ماسٹر ڈگری حاصل کر چکی ہیں۔