the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 2نومبر (یو این آئی) تعلیم کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے تحقیق اور ترقی کی سمت میں کئے گئے کاموں کا ذکر کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ ہندستان ہمیشہ سے علم، سائنس اور تکنا لوجی کے شعبہ میں آگے بڑھنے کی کوشش کرتا رہے گا ہلہڈاکٹر نشنک نے این آئی ٹی سلچر کے 18ویں سالانہ کنووکیشن میں کہاکہ کہ تحقیق اور ترقی کسی بھی ترقی پذیر ملک کے مضبوط ستون ہیں۔ این آئی ٹی سلچر ہمیشہ سے اس سمت میں تعاون کرتا رہا ہے اور اس کے



56مختلف قومی اور بین الاقوامی پروجیکٹ اس بات کے ثبوت ہیں۔ اس کے علاوہ اس ادارہ نے سائر فزیکل سسٹم مشن پر مبنی ایک تکنالوجی انوویشن ہب بھی بنایا ہے۔
انہوں نے قومی تعلیمی۔2020 کے بارے میں کہاکہ اس دنیا میں گلوبل مائنڈ سیٹ کے ساتھ ہماری یہ پالیسی انڈین، انٹرنیشنل، امپیکٹ فل، انٹر ایکٹیو اور انکلوسیوٹی کے عوامل کو ایک ساتھ شامل کرتی ہے جو ہمارے طلبا کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گے اور ہماری ’اسٹڈی ان انڈیا‘ پہل کو رفتار دے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.