: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
گوہاٹی/30مئی(ایجنسی) درخت سے لیچی Lychee چرانے کے الزام میں ایک خاندان کے 5 لوگوں نے حیوانیت کی حد پار کردی- انہوں نے اس چھوٹے سے جرم کی سزا کے طور پر 8 سال کے معصوم کو بری طرح پیٹ دیا، بچہ اس دوران معافی بھی مانگا پر ان انسانی شکل میں حیوانوں کو
اس پر ترس نہیں آیا، آسام کے Karbi Anglong ضلع کے کھیرانی کے پرانی بستی میں منگل کی رات ایک 8 سالہ بچے کو ایک گھر کے آنگن سے لچی توڑنے کے الزام میں اسے گھر کے 5 لوگوں نے پیٹائی کردی- یہ بچہ پرانی بستی کا غریب خاندان سے ہے-
بچے کا قصور صرف یہ تھا کہ اس نے گھر کے مالک سے بنا پوچھے اسکے آنگن سے لگے لیچی کے درخت سے لیچی توڑ کر کھانے کی کوشش کی-