: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،16 ڈسمبر (ذرائع) بنا سبسڈی کے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت چہارشنبہ کو 50 روپے فی سلنڈر بڑھا دی گئی- بین الاقوامی بازار میں قیمتوں بڑھنے کے بعد رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں اس مہینے یہ دوسری بار اضافہ ہوا ہے- اسکے ساتھ ہی جہاز کے فیول (اے ٹی
ایف) کی قیمت بھی 6.3 فیصد بڑھا دی گئی ہے-
بنا سبسیڈی والے 14.2 کلو گرام کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 644 روپے سے بڑھا کر 694 روپے کردی گئی ہے- اس سلنڈر کی قیمت میں اس مہینے یہ دوسرا اضافہ ہے- اس سے پہلے ایک ڈسمبر کو بھی اسکی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا تھا-