the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

ممبئی/24جولائی(ایجنسی) بالی ووڈ اداکار انل کپور کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی سپراسٹارامیتابھ بچن جیسا نہیں بن سکتے۔ بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نےحال ہی میں کہا تھا کہ وہ انل کپورمیں امیتابھ بچن جیسی قابلیت دیکھتے ہیں اورانہوں نے انل کپورکو بالی ووڈ کا اگلا امیتابھ بچن بتایا تھا۔

انل کپور نے کہا "امیتابھ بچن ایک ایسے فنکار ہیں، جو زندگی میں ایک بارہی دیکھنے کوملتے هیں، میرا ان جیسا بننا ایک ناممکن خواب ہے۔ میرے لئے یہ سوچنا بھی غلط ہو گا۔ میرا مقابلہ ان سے کیا جارہا ہے یہی میرے لئے یہی بہت بڑی بات ہے، لیکن میں کبھی بھی ایسی کسی غلط فہمی میں نہیں رہا ہوں اورنہ رہوں گا۔

انہوں نے کہا " جب میں نے اپنے کیریئرکی شروعات فلم مشعل سے کی تھی۔ اس فلم میں دلیپ کمارتھے۔ تب بھی لوگوں نے میرے کام کی تعریف تھی اور امیتابھ بچن کے کام سے موازنہ کیا تھا۔ 15 برس قبل بھی ایسا ہی کہا گیا اوراب بھی یہی کہا جا رہا ہے۔.جب جب یہ مقابلہ ہوتا ہے اورمیرا نام ان سے منسلک کیا جاتا ہے، تب تب میں اندرسے بہت خوش ہوتا ہوں، لیکن میں حقیقت جانتا ہوں اوراسی وجہ سے کسی غلط فہمی میں مبتلا نہیں رہتا ہوں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

اتر پردیش میں کیا یہ شہروں کے نام تبدیل کرنا درست ہے اللہ آباد اور فیض آباد سے پرايگراج اور ایودھیا

ہاں
نہیں
بالکل نہیں
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.