the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

ممبئی/16اگست(ایجنسی) بالی وڈ کے کھلاڑی کمار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ موجودہ دور ان کے کیرئیر کا بہترین دور ہے۔

اکشے کو فلم انڈسٹری میں آئے تقریباً ڈھائی دہائی سے زائد عرصہ ہوچکا ہے اور حال ہی میں ان کی فلم گولڈریلیز ہوئی ہے۔ حب الوطنی پر مبنی اس فلم کو شائقین بہت پسند کررہے ہیں۔ اکشے کا کہنا ہے کہ "میں حب الوطنی اس لئے نہیں کرتا کہ مجھے کچھ پروف کرنا ہے،میں صرف اسلئے کرتا ہوں کیونکہ ان فلموں کی کہانی مجھے پسند آتی ہے"۔

انہوں نے کہا "یہ میرے کیرئیر کا سب سے بہترین دور ہے، میں کیسری جیسی تھریلر فلم بھی کرسکتا ہوں، ہاؤس فل 4 جیسی کامیڈی بھی اور سماجی امور پر مبنی فلمیں بھی۔ میں اب کسی ٹیگ میں بندھ كر نہیں رہنا چاہتا۔ ایک دور تھا جب میں نے مسلسل 14 ایکشن فلمیں کی تھیں۔ وہاں اب مزید اسکوپ نہیں تھا "۔

اکشے نے کہا "جب میں بالی وڈمیں قدم رکھا تھا تبھی مجھے ایکشن ہیرو کا ٹیگ مل گیا تھا۔ کوئی بھی پروڈیوسر ۔
ڈائریکٹر مجھے رومانوی یا کامیڈی رول آفرہی نہیں کرتا تھا۔ میں بہت مشکل سے اس دور سے نکل پایا ہوں ،مجھے کبھی بھی کسی ٹیگ میں بندھنا پسند نہیں... کہ یہ صرف ایکشن فلمیں ہی کرتا ہے یا صرف کامیڈی فلمیں ہی کرسکتا ہے"۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کون جیتے گا ایشیا کپ 2018 ٹرافی

انڈیا
پاکستان
بنگلہ دیش
http://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2018 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.