ذرائع:
نیویارک میں جمعرات کو ظہران ممدانی نے قرآنِ مجید پر حلف اٹھا کر تاریخ رقم کی اور وہ نیویارک کے پہلے میئر بن گئے جنہوں نے قرآن پر حلف برداری انجام دی۔امریکہ کے سب سے بڑے شہر کے پہلے مسلم اور جنوبی ایشیائی نژاد میئر ظہران ممدانی نے نجی تقریب میں اپنے دادا کے قرآن کے ساتھ ساتھ New York Public Library سے مستعار لیا گیا تقریباً دو سو سال قدیم قرآن استعمال کیا۔ یہ تقریب Times Square کے نیچے ایک غیر فعال سب وے اسٹیشن میں
منعقد ہوئی، جبکہ جمعہ کو New York City Hall میں ہونے والی تقریب میں وہ اپنے دادا اور دادی کے قرآنوں پر حلف اٹھائیں گے۔لائبریری انتظامیہ کے مطابق تاریخی قرآن کا انتخاب شمولیت، نمائندگی اور شہری اقدار کی علامت ہے۔ واضح رہے کہ نیویارک میں میئر کے لیے مذہبی کتاب پر حلف لینا لازمی نہیں، تاہم ماضی میں کئی میئر بائبل پر حلف اٹھاتے رہے ہیں۔ ظہران ممدانی نے انتخابی مہم کے دوران بھی اپنی شناخت اور ایمان پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی اصل پہچان کبھی نہیں چھپائیں گے۔