حیدر آباد 12 مارچ (یو این آئی) وائی ایس آر کانگریس پارٹی ( وائی ایس آرسی پی) کمزور طبقات کی آواز بنے گی، پارٹی صدر اور آندھراپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی
جد و جہد اور نا انصافی کے خلاف لڑائی سے وجود میں آئی۔ بدھ کے روز پارٹی دفتر میں منعقدہ یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کہا کہ پچھلے 15 سالوں میں پارٹی 10 سال تک اپوزیشن میں رہی اور عوام کی آواز بنی رہی۔