حیدرآباد۔18فروری (یو این آئی)آندھراپردیش کی اصل اپوزیشن جماعت تلگودیشم نے اس کے قومی صدر و سابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کی سیکوریٹی میں کمی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس کا مقصد ان کو نقصان پہنچانا ہے۔
منگل کو اپنے بیان میں
تلگودیشم کے ریاستی صدر کلا وینکٹ راو نے کہا کہ اے پی حکومت نے یکطرفہ اور من مانی طور پر یہ کام کیا ہے تاکہ چندرابابو کی سیکوریٹی کو کم کیاجائے جو انتہاپسندوں،دہشت گردوں،بنیادپرستوں،لال صندل کی لکڑی کے اسمگلرس،غیر سماجی عناصراور سیاسی مخالفین سے خطرات کا سامنا کررہے ہیں۔