: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کیلیفورنیا .... کیلیفورنیا کے شہر سین برونو میں یوٹیوب کے ہیڈ آفس میں سفید فام مسلح خاتون کی فائرنگ کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور خاتون ہلاک ہو گئی۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
شہریوں کو عمارت سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فائرنگ کے بعد یو ٹیوب ہیڈکوارٹر کو بندکردیا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیاجن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ فائرنگ ایک سفید فام خاتون نے کی۔عمارت میں موجود ملازمین نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ مختلف جگہوں پر چھپ کر اور کمروں میں بندہوکر جانیں بچائیں۔