حیدرآباد10اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راو نے کہا ہے کہ نوجوان،ٹی آرایس پارٹی کے سپاہی ہیں۔
ضلع سدی پیٹ کے دوباک اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے پیش نظر اناج
پور،تماکاپلی دیہاتوں کے بی جے پی کے کارکنوں اور لیڈروں نے بڑی تعداد میں حکمران جماعت ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کی۔
مسٹرراو نے ان نوجوانوں کو پارٹی کا گلابی کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں شامل کیا۔