واشنگٹن، 15 جولائی (یو این آئی) برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلینسکی کے درمیان ہونے والی خفیہ گفتگو منظر عام پر لے آیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خفیہ
طور پر یوکرین کو روس پر سخت حملے تیز کرنے کی ترغیب دی۔
رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلینسکی سے یہ بھی پوچھا کہ اگر امریکہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار فراہم کیے تو کیا وہ ماسکو پر حملہ کر سکتے ہیں ؟
فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دو ایسے افراد کا حوالہ دیا جنہوں نے اس معاملے پر بریفنگ دی۔