: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 19اپریل (یو این آئی) کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ریاست میں سی ایم او کی سفارش پر کورونا مریضوں کو اسپتال میں داخل کرانے سے متعلق خبروں پر آج اترپردیش حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عام لوگوں کا علاج آسان ہو اس کے لئے قواعد آسان بنائے جانے چاہئیں۔
محترمہ واڈرا نے کہاکہ یہ عمل مشکل ہے اور اس سے کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور
عام لوگوں کی جان جارہی ہے، اس لئے ریاستی حکومت کو فوری طورپر ان قواعد میں تبدیلی کرکے کو رونا مریضوں کے داخلہ کے عمل کو آسان بنانا چاہئے۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ کئی مقامات سے اطلاع مل رہی ہے کہ کئی سنگین مریضوں کو چیف میڈیکل افسر (سی ایم او) کے خط کے بغیر داخل نہیں کیا جارہا ہے۔ وزیراعلی جی سی ایم او کے خط کے انتظار میں لوگوں کی جانیں جارہی ہیں۔ برائے مہربانی یہ قواعد بند کریں، لوگوں کی جان بچائیں۔