: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لکھنؤ:09اگست(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری و اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے یوگی حکومت کو کسانوں کی بدحالی کا ذمہ دار قرار دیتےہوئے اشتہارات دے کر کسانوں کی بدحالی کو چھپایا نہیں جاسکتا کانپور دیہات میں فصل بربادی کے سلسلے میں کسان کی خودکشی کی رپورٹ کے ضمن میں محترمہ واڈرا نے پیر کو ٹوئٹ کیا' کسا ن اس ملک کی روح
ہیں۔ اترپردیش حکومت پورے صفحہ پر مبنی اشتہارات شائع کر کے کسانوں کی بدحالی کو چھپا نہیں سکتی ہے۔ بتائے آپ نے کیا کیا ہے۔
انہوں نے اسی ٹوئٹ میں حکومت سے پانچ سوال کئے جس میں انہوں نے کہا کہ آوارہ مویشیوں کےمسائل،فصل نقصان کا معاوضہ، گنا قیمتوں کی ادائیگی،کالے زرعی قوانین اور مہنگائی و بجلی کی قیمتوں کے سلسلے میں حکومت نے کیا کیا ہے۔