: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 10 جون (یو این آئی) اتر پردیش میں سیاسی ہنگامے کی خبروں کے درمیان وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اچانک آج دارالحکومت دہلی پہنچ گئے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی وزیراعلی کے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا سے بھی ملاقات کا امکان ہے ذرائع کے
مطابق یوگی آدتیہ ناتھ بی جے پی کی قیادت کے مطالبہ پر سہ پہر دارالحکومت پہنچے اور کچھ ہی دیر بعد وہ 6 اے کرشنا مینن مارگ پر وزیر داخلہ مسٹر شاہ کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق وہ اترپردیش میں پارٹی تنظیم اور ریاستی حکومت کے مابین کوآرڈینیشن اور آئندہ کابینہ میں توسیع کے سلسلے میں پارٹی کی قومی قیادت کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔