the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنؤ: 21 اگست(ایجنسی) ریاست کی کمان سنبھالے ڈھائی سال کا عرصہ گذر جانے کے بعد اترپردیش کی یوگی حکومت نے بدھ کو اپنی کابینہ میں بڑے پیمانے پر توسیع کرتے ہوئے 23 نئے وزراء کو شامل کیا ہے جن میں 18 نئے چہرے ہیں۔
ریاست کی گورنر آنندی بین پٹیل نے راج بھون میں منعقد ایک سادہ تقریب میں نئے وزراء کو حلف دلایا۔اس موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت ان کے دیگر وزراء اسمبلی اسپیکر ہردئے نارئن دکشت ریاستی بی جے پی صدر سوتنتر دیو سنگھ اور دیگر معزز افراد موجود رہے ۔

 
جن نئے وزراء نے حلف لیا ہے ان میں چھ کابینی وزیر ، چھ مملکتی وزیر برائے آزادانہ چارج شامل ہیں باقی 11 کو مملکتی وزیر شامل ہیں۔
یوگی کابینہ کی تنظیم نو کے موقع پر 6 موجودہ وزراء سے ان کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے اور انہوں نے استعفی دے دیا۔ وزراء جنہوں نے استعفی دیا ہے ان میں وزیر مالیات راجیش اگروال، مملکتی وزیر



انوپم جیسوال، دھرم پال سنگھ، ارچنا پانڈے،چیتن چوہان اور مکٹ بہاری ورما شامل ہیں۔نئے چہروں کو قلمدان سونپنےکے بعد اب یوگی کابینہ کی مجموعی تعداد بشمول وزیر اعلی 56 ہوگئی ہے۔
وزراء جن کو پرموشن دے کر کابینی وزیر بنایا گیا ہے ان میں ڈاکٹر مہندر سنگھ، بھوپیندر سنگھ چودھری، شریش رانا، انل راج بھر شامل ہیں جبکہ دو نئے چہروں کو کابینہ میں شامل کیا گیا جو رام نریش اگنہوتری اور محترمہ کملہ رانی ہیں۔وہیں مملکتی وزیر (آزادانہ چارج) کی حیثیت سے حلف لینے والوں میں نیل کانتھ تیواری،کپل دیو اگروال، ستیش دویدی،اشوک کٹریا،شری رام چوہان اور روندر جیسوال شامل ہیں۔
لیڈران جنہیں نے مملکتی وزیر کا حلف دلایا گیا ہے ان میں انل شرما، مہش گپتا، آنند سوروپ شکلا، وجے کشیپ، گری راج سنگھ دیشمکھ،لکھن سنگھ راجپوت،نلیما کٹیار،چودھری ادئے بھان سنگھ،چندریکا پرساد اپادھیائے، راماشنکر سنگھ پٹیل اور اجیت پال سنگھ شامل ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.