the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 16 جنوری (یو این آئی) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار کے طور پرگورکھپور شہر کی سیٹ سے انتخاب لڑیں گے، جب کہ ریاست کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ سیراتھو سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔
اتر پردیش بی جے پی کے انتخابی انچارج اور مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے ہفتہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ قانون ساز کونسل کے ارکان اور مقبول لیڈر مسٹر آدتیہ ناتھ اور مسٹر موریہ کو پارٹی نے انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیاہے۔
بی جے پی کے امیدواروں کی اس پہلی فہرست میں متھرا سے ریاستی کابینہ کے وزیر شری کانت



شرما، آگرہ دیہی سے سابق گورنر اور بی جے پی کی نائب صدر بے بی رانی موریہ، نوئیڈا سے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیٹے پنکج شرما، شاہجہاں پور سے سینئر لیڈر سریش کھنہ اور سردھنا سے سنگیت سوم جیسے نمایاں نام شامل ہیں۔
بی جے پی نے پہلے اور دوسرے مرحلے کے تحت 113 سیٹوں پر ہونے والے انتخابات کے پیش نظر 105 سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 58 میں سے 57 اور دوسرے مرحلے میں 55 میں سے 48 امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع مسٹر سنگھ اور مرکزی وزیر نتن گڈکری سمیت پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کے دیگر ممبران نے13 جنوری کوہوئی ایک میٹنگ میں ان ناموں پر مہر ثبت کی گئی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.