the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جاپان/21جنوری(ایجنسی) دنیا کے معمر ترین جاپانی شخص کا 113 سال کی عمر میں اچانک گھر پر انتقال ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق Masazo Nonaka ماسازو نوناکا کو چند ماہ قبل دنیا کے معمر ترین شخص کا ٹائٹل دیا گیا تھا۔

اتوار کے روز Masazo Nonaka ماسازو نوناکا کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔ وہ شمالی جاپان میں جزیرہ ہوکایدو میں اپنے گھر پر سو رہا تھا کہ اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔




style="font-family: " jameel="" noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">خاندانی معالج کو مطلع کیا گیا۔ انہوں‌نے معائنے کے بعد نوناکا کی موت کی تصدیق کردی۔ ڈاکٹر کی تصدیق سے قبل یوناکا کی ای پوتی نے اپنی بڑی ہمشیرہ کو بتایا کہ اس کے دادا کی سانس رک گئی ہے۔


اخبار"ڈیلی میل" کی ویب سائیٹ کے مطابق نوناکا کی موت اچانک ہوئی ہے۔ انہیں کسی قسم کی کوئی بیماری لاحق نہیں تھی۔
خیال رہے کہ نوناکا 25 جولائی 1905ء کو پیدا ہوئے اور ایک بڑے خاندان میں پرورش پائی۔

گذشتہ برس اپریل میں ماسازو نوناکا کو دنیا کے معمر ترین شخص کا لقب دیا گیا اور ان کا نام گینز بک میں شامل کیا گای۔ اس وقت ان کی عمر 112 سال اور 259 دن تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.