نئی دہلی 30 اگست (یو این آئی) امپورٹ ڈیوٹی کو لے کر امریکہ کے ساتھ جاری کشمکش کے در میان جاپان کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ چین اور وہاں کے صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ان کی ملاقات کو انتہائی اہم قرار دیا جا
رہا ہے اور دنیا کی نظریں ان تین بڑے ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں کی اس ملاقات پر لگی ہوئی ہیں۔
مسٹر مودی اتوار کو شی جن پنگ اور پیر کو پیو تن سے چینی شہر تیانجن میں ملاقات کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم کئی دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔