the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے وارننگ جاری کی ہے۔ چہارشنبہ کو ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئسس نے کورونا (کوویڈ 19) سے متعلق اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2023 میں دنیا بھر میں کووڈ-19 کی وجہ سے تقریباً 10 ہزار افراد ہلاک ہوئےہیں۔ جبکہ تقریباً 50 ممالک کے اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد میں 42 فیصد اضافہ ہوا۔ ان میں سے زیادہ تر کا تعلق یورپ اور امریکہ سے ہے۔ دوسری جانب جمعرات کوہندوستان میں کورونا کے فعال کیسز میں کمی دیکھنے میں آئی۔
ٹیڈروس نے کہاکہ تعطیلات کے دوران ہجوم اور وائرس کی نئی اقسام کی وجہ سے انفیکشن کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔جےاین۔ون ویریئنٹ دنیا بھر میں سب سے نمایاں ویرینٹ بن گیا ہے۔ یہ ایک امیکروں ویریئنٹ ہے، اگرچہ ایک ماہ میں 10ہزار افراد کی اموات وبائی امراض کے عروج کے مقابلے میں کم ہیں، ہمیں تشویش ہے کہ دوسری جگہوں پر بھی کورونا



کے کیسز بڑھے ہیں جو رپورٹ نہیں ہوئے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او نے حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نگرانی برقرار رکھیں اور علاج اور ویکسین فراہم کریں۔ عالمی ادارہ صحت کی تکنیکی سربراہ ماریا وان کرخوف نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ سانس کی بیماریوں جیسے فلو، رائنو وائرس اور نمونیا میں اضافہ ہو رہا ہے۔
دوسری جانب ڈبلیو ایچ او حکام نے بھی مشورہ دیا ہے کہ لوگ خود کو کورونا سے بچانے کے لیے ویکسین ضرور لگوائیں۔ چہرے پر ماسک پہننا چاہئے اور گھر میں اچھی ہوا کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ بھیڑ والے علاقوں میں جانے سے بھی گریز کرنا چاہئے۔
جمعرات کو مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی آئی ہے۔ 11 جنوری کوفعال کیسز 3643 سے کم ہو کر 3422 ہو گئے۔جےاین۔ون ویرینٹ کا انفیکشن جنوبی ہندوستان کی دو ریاستوں کیرالہ اور کرناٹک میں زیادہ دیکھا گیا ہے۔ کیرالہ میں 613 اور کرناٹک میں 947 مریض زیر علاج ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.