the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سہسرام ( رہتاس ) 23 اکتوبر( یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) اور کانگریس کانام لئے بغیر ان پر جم کر حملہ بولا اور کہاکہ بہار کی عوام نے جب انہیں پندرہ سال بعد اقتدار سے بے دخل کر دیا تو مرکز کی متحدہ ترقی پسند اتحاد ( یو پی اے ) حکومت میں شامل ان جماعتوں نے اپنا غصہ نتیش حکومت پر نکالا اور اس ریاست کی ترقی میں رخنہ اندازی کی ۔
مسٹر مودی نے جمعہ کو رہتاس ضلع کے سہسرام سے بہار کے 25 اسمبلی حلقوں کے قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) امیدواروں کے حق میں منعقدہ اپنی پہلی انتخابی ریلی میں تقریر کی شروعات بھوجپوری زبان میں کی اور کہا” بہار کے سوابھیمانی اور محنتی بھائی بہن، انداتا محنت کشن کسان آپ سبھے کے پرنام ۔ ہم ای گورو شالی دھرتی کے ہم نمن کرتانی ۔ ماں منڈیشوری ماتا کے ای پاون بھومی پر



روا سب کے ابھینندن کرتانی “ انہوں نے آرجے ڈی اور کانگریس پر اشاروں ۔ اشاروں میں نشانہ لگایا اور کہاکہ ان لوگوں نے اپنے پندرہ سالہ مدت کار میں بہار کو لوٹا اور اس کی بے عزتی کی ۔ یہاں عوام نے انہیں یقین کے ساتھ اقتدار سونپا تھا لیکن انہوں نے اقتدار کو اپنی تجوری بھرنے کا ذریعہ بنالیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ جب بہار کے لوگوں نے پندرہ سال بعد انہیں اقتدار سے بے دخل کیا اور نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے کی حکومت بنائی تو یہ لوگ بوکھلا گئے۔ انہیں کافی غصہ آیا اور ان کے من میں زہر بھر گیا ، اس کے بعد دس سال تک ان لوگوں نے مرکز میں این ڈی اے حکومت میں رہتے ہوئے بہار کے لوگوں کے تئیں اپنا غصہ بہار پر نکالا ۔ یو پی اے حکومت کے توسط سے ان لوگوں نے بہار کی ترقی کی راہ میں نہ صرف رخنہ ڈالا بلکہ پورے ترقیاتی عمل کو متاثر کر دیا ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.