the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
نئی دہلی، 28 دسمبر (یواین آئی) گوتم گمبھیر، ہرسمرت کور سمیت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں نے سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی جینتی پر ہفتہ کو خراج عقیدت پیش کی۔
مشرقی دہلی سے ممبر پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے ٹوئٹ کرکے کہا’’میں مسٹر جیٹلی کی 67 ویں جینتی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ وہ میرے لئے ایک باپ کی طرح تھے۔ وہ تحریک و ترغیب دینے کے علاوہ انہوں نے میری زندگی میں ہر قدم پر رہنمائی اور حمایت بھی کی۔ مجھے ہمیشہ ان کی کمی کھلتی ہے‘‘۔
اکالی لیڈر اور مرکزی فوڈ پروسیسنگ کی وزیر ہرسمرت کور بادل نے ٹوئٹ کرکے کہا’’میں ارون جیٹلی جی کو ایک حیرت انگیز رہنما اور ایک کرشمائی لیڈر کے طور پر یاد کرتی ہوں۔ پنجاب کے ساتھ ان کا قریبی تعلق تھا اور ریاست کے لوگوں کو ان کی کمی ہمیشہ کھلتی رہے گی۔ ان کی جینتی پر، میں اس شخص کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں جس نے اپنی بے غرضی اور عاجزی سے لوگوں کے دل جیت لئے‘‘۔
بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ راجیو چندر شیکھر نے ٹویٹ کرکے کہا’’ارون جیٹلی جی ذہین رہنما تھے اور مجھے دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ تک ان کو جاننے اور ایک ٹیلی



کمیونیکیشن کاروباری کے طور پر اور پھر ایک رہنما کے طور پر کام کرنے کا موقع ملا‘‘۔
سابق مرکزی وزیر سریش پربھو نے ٹوئٹ کر کے کہا’’آج ارون جیٹلی کی جینتی پر پر نم آنکھوں سے انہیں یاد کرتا ہوں۔ وہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔ ان کی شاندار شخصیت کئی پہلو ہیں جنہیں آسانی سے فراموش نہیں جا سکتا‘‘۔
مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نےے ٹوئٹ کر کے کہا، آپ ہمیشہ سے تھے اور اپنے دلچسپ تبصرے کی وجہ سے دن بدن ... قابل رسائی، دستیاب ہیں۔ آج بھی جب بھی کوئی مسئلہ سامنے آتا ہے تو دل مسٹر جیٹلی کے خیال سے اٹھنے لگتا ہے کہ اس پر مسٹر جیٹلی کے خیالات کیا ہوں گے‘‘۔
سابق مرکزی وزیر ڈاکٹرمہیش شرما نے ٹوئٹ کرکے کہا’’اس عظیم دوراندیش اور پررعب مسٹر ارون جیٹلی کو ان کی جینتی پر یاد کرتے ہیں جنہوں نے اپنے علم سے ملک کی خدمت کی۔ہمارے دلوںو دماغ میں ملک کے لئے ان کا تعاون سب سے اوپر اور ہمیشہ رہے گا‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ اس سال 24 اگست کو مسٹر جیٹلی کا انتقال ہو گیا تھا۔ انہیں پارلیمنٹ میں بحث کی مہارت کے لئے جانا جاتا تھا ۔ وہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں وزیر رہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.