the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
گورکھپور:4فروری(یواین آئی) تحریک آزادی کومہمیز دینے والے چوری چورا واقعہ کے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک کے لئے جانیں قربان کرنے کاعزم ہی شہداء کو سچا خراج عقیدت ہوسکتی ہے مسٹر مودینے جمعرات کو’چوری چورا‘ کے صد سالہ تقریب کاویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کی لڑائی کے دوران ایسی بہت کم مواقع ہونگے جب انگریزوں نے ایک ساتھ19لوگوں کوپھانسی دی ہو۔
ان شہیدوں کوتاریخ کے صفحات میں مناسب مقام نہیں دیاگیالیکن ان بہادرشہیدوں نے آزادی کی لڑائی کو نیا سمت فراہم کرنے میں اہم کرداراداکیاتھا۔
وزیراعظم نے چوری چورا مہوتسو کے موقع پر پانچ روپئے کے ایک ڈاک ٹکٹ کو بھی جاری کیا۔ اس موقع پر چوری چورا تھیم گانے کو بھی پیش کیا گیا جبکہ محکمہ اطلاعات نے چورا چوری



واقعہ پر مبنی ڈاکیومنٹری کی پیشکش کی اور ثقافتی پروگرام منعقد کئے گئے۔
مدن موہن مالویہ اور باباراگھو داس کا خصوصی ذکر کر تے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ چوری چورا کے واقعہ سے حواس باختہ انگریزی حکومت نے حالانکہ 172لوگوں کو پھانسی دینے کا منصوبہ بنایاتھا اور باباراگھو داس کی کوششوں سے تقریبا 150لوگوں کی پھانسی کی سزا ٹال دی گئی تھی۔
چورا چوری کی پاک سرزمین پر بہادر شہیدوں کو یاد کرنے کے لئے صدسالہ تقریب کایہ انعقاداوراہم ہوگیا ہے جب ملک آزادی کی 77ویں سال میں داخل ہورہاہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونابحران میں ہندوستان میں بنی ویکسین کی دنیا کے کئی ممالک میں طلب بڑھی ہے۔ دنیا کے بڑے ممالک کے مقابلے ہندوستان میں ٹیکہ کاری کی رفتارکہیں زیادہ ہے۔دنیا میں ہندوستان کو اس مقام پر دیکھ کر مجاہدین آزادی کی روح کو فخر محسوس ہورہاہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.