the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
اسٹاک ہوم، 07 اکتوبر (یواین آئی) کیمسٹری کے لئے اس سال کا نوبل انعام دو خواتین سائنس دانوں ایمانوئل کارپینٹی اور جینیفر اے ڈوڈنا کو مشترکہ طور پر 'جینوم ایڈیٹنگ' کے لئے دیا جائے گا۔
رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کرکے کہا کہ ان دونوں سائنسدانوں نے جینیاتی ٹکنالوجی کا ایک اہم آلہ سی آر آئی ایس پی آر۔سی اے ایس9 تیار کیا ہے۔
کیمسٹری کے نوبل کمیٹی کے چیئرمین سی گسٹافسن نے کہا کہ دونوں سائنسدانوں نے جینیٹک سیزر کی اہم دریافت کی ہے۔ اس کے ذریعے جانوروں ، پودوں ، مائیکروآرگنزم کے ڈی این اے کو تبدیل کرنے سے سنگین



بیماریوں کا علاج ممکن ہوگا۔
مسٹر گسٹافسن نے کہا کہ "اس سے جانوروں ، پودوں اور جرثوموں کے ڈی این اے میں تبدیلی کئے جاسکیں گے۔اس سے کینسر سمیت متعدد سنگین اور جینیاتی بیماریوں کا علاج ہوسکے گا۔‘‘

محترمہ کارپینٹی اور محترمہ ڈوڈنا کیمسٹری کے نوبل انعام حاصل کرنے والی پانچویں اور چھٹی خواتین سائنسدان ہیں۔ 1901 سے 2019 تک مجموعی طور سے 112 سائنس دانوں کو کیمسٹری کا نوبل انعام دیا گیا ہے۔
محترمہ کارپینٹی برلن میں واقع میکس پلانک یونٹ فار سائنس آف پیتھوجینس کی ڈائریکٹر ہیں اور محترمہ ڈوڈنا یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.