the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،3 فروری (یواین آئی) کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور اور صحافی راجدیپ سردیسائی سمیت کئی سینئر صحافی یوم جمہوریہ کے تشدد پر کئے گئے ٹویٹس کے معاملے میں دہلی اور ہریانہ میں ان کے خلاف درج معاملوں میں راحت طلب کرنے کےلئے سپریم کورٹ کی پناہ میں چلے گئے ہیں ملک سے غداری،دشمنی کو بڑھاوا دینے اور مجرمانہ سازش کرنے کےلئے الزامات کے تحت مسٹر تھرور اور سردیسائی،مرنال پانڈے،ظفر آغا،پریش ناتھ،آنند ناتھ اور ونود کے جوس سمیت سینئر صحافیوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔
ملزمین کی جانب سے دائر



عرضی میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی آر درج کرکے آرٹیکل 21 کے تھت ان کی زندگی اور نجی آزادی کے حق اور آرٹیکل 19 کے تحت بولنے اور اظہار رائے کی آزادی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق انہوں نے نئی دہلی میں یوم جمہوریہ کے تشدد کے سلسلے میں غلط رپورٹنگ کی اور غلط معلومات پھیلائی ۔ بندوق کی گولی کی وجہ سے مبینہ طورپر کسان کی موت کو غلط طریقےسے دکھانے کے لئے،انڈیا ٹو ڈے ٹی وی گروپ نے سردیسائی کو دو ہفتے تک نہیں دکھایا(آف ایئر کردیا) ۔ سردیسائی اس گروپ کے مشیر مدیر اور اینکر کے طورپر کام کرتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.