the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد/٢٠جون(ایجنسی) تلنگانہ ہائی کورٹ نے کے سی آر حکومت کی جانب سے جاری کردہ جی او 239کو چیلنج کرتے ہوئے داخل کردہ عرضی کو سماعت کے لئے قبول کرلیا۔ یہ عرضی تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کی جانب سے داخل کی گئی ہے جس کو چیف جسٹس رگھویندرسنگھ چوہان اور جسٹس شمیم اختر پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے سماعت کے لئے قبول کرلیا۔ یونین کے وکیل نے اس جی او کو کالعدم قرار دینے اور اکریڈیشین کارڈس کی اجرائی میں تلگو میڈیا کے ساتھ ساتھ اردو میڈیا سے مساوی سلوک کرنے کی حکومت کو ہدایت دینے کی عدالت سے استدعا کی۔

ٹی یوڈبلیوجے یو tuwju کا کہناہے کہ اس جی او کے ذریعہ دانستہ طور پر اردوصافحت کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا۔ یونین کی جانب سے 2017سے کئی مرتبہ اس خصوص میں وزیراعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ کے علاوہ کئی



وزراء اور کمشنر اطلاعات سے بھی نمائندگی کی گئی اس کے باوجود ان نمائندگیوں کو نظرانداز کیا گیا۔ یونین کی جانب سے دو عرضیاں عدالت میں داخل کی گئیں۔ پہلی عرضی میں جی او239 کو کالعدم قرار دینے اور دوسری عرضی میں تلگو کے ساتھ ساتھ اردو میڈیا سے مساوی سلوک پرزور دیا گیا۔

ٹی یو ڈبلیو جے یوکے نمائندے کمشنرمحکمہ تعلقات عامہ سے نمائندگی کرتے ہوئے۔(تصویر:فائل)۔


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.