the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
حیدرآباد،یکم جولائی(یواین آئی)تلنگانہ کے ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلت ڈاکٹر جی سرینواس راو نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹیکہ اندازی کے پروگرام کو انجام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکہ لینے کے بعد کورونا وائرس سے جزوی یا مکمل طور وائرس سے بچا جا سکتا ہے اس لئے ریاستی حکومت نے زیادہ سے زیادہ افراد کو ٹیکہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اس کے لئے کورونا کے دوسرے خوراک لینے والوں کی مدت میں مزید دو ہفتوں کا اضافہ کرتے ہوئے نئے افراد کو



کورونا کی پہلی خوراک دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے لئے یکم جولائی سے تین جولائی تک روزانہ 2 لاکھ ٹیکہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈاکٹر سرینواس راو نے کہا کہ تیسری لہر کے شروع ہونے سے قبل ہم جتنے زیادہ لوگوں کو ٹیکہ دیں اس سے وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے اس لئے 18 سال عمر مکمل کرنے والوں کو ٹیکہ لینے کا مشورہ دیا جا رہا ہے کم از کم کورونا کی ایک خوراک بھی لی جاتی ہے تو وائرس سے جزوی طور پر بچ سکتے ہیں اور اسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں دوسری لہر ختم پر ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.