the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 22 نومبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ترنمول کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ کے وفد کو تریپورہ میں سیاسی تشدد کے واقعات کا نوٹس لینے کی یقین دہانی کرائی ہے ترنمول ممبران پارلیمنٹ کے ایک وفد نے پیر کو مسٹر شاہ سے تریپورہ میں سیاسی تشدد اور ترنمول کے نوجوان لیڈر سیانی گھوش کی گرفتاری کے معاملے پر ملاقات کی اور اس کا نوٹس لینے کے لئے انہیں ایک میمورنڈم پیش کیا ترنمول ایم پی کلیان بنرجی نے مسٹر شاہ سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ مسٹر شاہ نے انہیں بتایا کہ انہوں نے اتوار کو تریپورہ کے وزیر اعلیٰ وپلو کمار دیو سے بات کی ہے اور سیاسی تشدد کے واقعات کی تفصیلات مانگی ہیں۔
مسٹر بنرجی نے کہا کہ مسٹر شاہ نے وزیر اعلی مسٹر



دیو سے ترنمول لیڈر محترمہ گھوش پر پولیس کی بربریت اور ان کی گرفتاری کے معاملے پر بھی رپورٹ طلب کی ہے۔
ترنمول کے ایم پی سوگت رائے نے کہا، ’’ہم نے وزیر داخلہ کو تفصیل سے بتایا کہ کس طرح تریپورہ میں کارپوریشن انتخابات کے دوران سیاسی نفرت کی وجہ سے ہمارے لیڈروں اور کارکنوں پر حملہ اور گرفتار کیا جا رہا ہے۔ مسٹر شاہ نے تشدد کے واقعات کو روکنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔‘‘
صبح سویرے ترنمول کے 16 ارکان پارلیمنٹ نے یہاں وزارت داخلہ کے باہر تریپورہ تشدد اور پولیس کی مبینہ بربریت اور محترمہ گھوش پر گرفتاری کے خلاف دھرنا دیا۔
ترنمول کے ارکان پارلیمنٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مسٹر شاہ کے خلاف نعرے بھی لگائے اور مسٹر شاہ سے ملاقات کا وقت مانگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.