the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ماسکو، 19 نومبر (یو این آئی) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ ان کا ملک ہندوستان کو دنیا کے ایک آزاد اور مضبوط مرکز کے طور پر دیکھتا ہے اور اس کے ساتھ کثیر جہتی دو طرفہ تعاون کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔
وزارت خارجہ کے بورڈ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر پوتن نے کہا کہ روس ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں یکساں رویہ رکھتا ہے اور دونوں ممالک خاص طور پر مراعات یافتہ اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حقیقی معنوں میں کثیر جہتی دوطرفہ تعاون کے حق میں ہیں۔ ہم ہندوستان کو دنیا کا ایک آزاد، مضبوط مرکز سمجھتے ہیں اور ایک مشترکہ خارجہ پالیسی کے فلسفے اور ترجیحات کا اشتراک کرتے ہیں۔
روسی صدر کا یہ تبصرہ دسمبر کے اوائل میں وزیر اعظم نریندر مودی کے



ساتھ سالانہ دو طرفہ سربراہی اجلاس سے پہلے آیا ہے۔
چین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں مسٹر پوتن نے بتایاکہ "ہمارے کچھ مغربی شراکت دار کھلے عام روس اور چین کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم اس سے بخوبی واقف ہیں۔ اپنے چینی دوستوں کے ساتھ مل کر ہم اپنے سیاسی، اقتصادی اور دیگر تعاون کو وسعت دے کر اور عالمی میدان میں ہم آہنگی کے لیے اقدامات کرتے ہوئے ایسی کوششوں کا جواب دیتے رہیں گے۔"
افغانستان کی صورتحال پر مسٹر پوتن نے کہا کہ اسے (افغانستان) کو خاص طور پر امریکی انخلاء کے بعد سنگین چیلنجوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال روس کی جنوبی سرحدوں پر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اضافی اقدامات کی ضرورت ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.