the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
تہران،9مئی(یو این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ سے الگ ہونے کے اعلان کے بعد متعد د ممالک نے امریکی صدر کے فیصلہ پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
ایک مغربی سفارت کار نے ٹرمپ کے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا یہ فیصلہ ان کے یوروپی اتحادیوں کو سب سے زیادہ نقصان پهنچائے گا۔
وہیں براک اوبامہ نے ٹرمپ کے فیصلے کو ’راستہ سے بھٹک جانے کی غلطی ‘ قراردیا ہے۔
ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی صدر کے اعلان کے بعد کہا ہے کہ وہ اس جوہری معاہدے پر قائم رہیں گے اور اس حوالے سے چین، روس اور دیگر یوروپی ممالک سے مشاورت کریں گے۔
حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے فوراً بعد ہی سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے ایرانی عوام سے کہا کہ وہ اس فیصلہ کے معاشی نتائج کی فکر نہ



کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ’ ’اب سے یہ معاہدہ ایران اور پانچ ممالک کے درمیان ہے اور ہم کسی فیصلے کا اعلان کرنے سے قبل چند ہفتے انتظار کریں گے اور 2015 کے معاہدے میں شامل دیگر ممالک برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس، چین اور یوروپی یونین کے ساتھ بات کریں گے۔‘‘
بی بی سی کے مطابق حسن روحانی نے کہا کہ ایران امریکی صدر کے جوہری معاہدے سے نکلنے کے فیصلے کے جواب میں یورینیم کی ’لا محدود‘ افزودگی دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’’میں نے ایرانی اٹامک انرجی آرگنائزیشن کو مستقبل میں کارروائیوں کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے تاکہ ہم لامحدود صنعتی افزودگی دوبارہ شروع کر سکیں۔‘‘
ایرانی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کو ’ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ‘ قرار دیا ہے۔
جاری،یو این آئی،اظ

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.