the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
نئی دہلی، 25نومبر (یو این آئی) کانگریس اور کچھ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے مہاراشٹر کے سیاسی واقعات پر آج راجیہ سبھا میں زوردار ہنگامہ کیا جس کے سبب ایوان کی کارروائی پہلے دو بجے تک اور پھرپورے دن کے لئے ملتوی کرنی پڑی ہنگامہ کی وجہ سے وقفہ صفر اور وقفہ سوالات سمیت ایوان میں کوئی قانونی کام کاج نہیں ہوسکا لنچ وقفہ کے بعد جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی اپوزیشن کانگریس، مارکسی کمیونسٹ پارٹی، ترنمول کانگریس اور ڈی ایم کے کے رکن اپنی اپنی جگہ پر



کھڑے ہوگئے۔ ایوان میں کانگریس کے نائب لیڈر آنند شرما نے ضابطہ 267کے تحت مہاراشٹر کے معاملہ پر بحث کرانے کی مانگ کی۔ڈپٹی چیرمین ہری ونش نے کہاکہ اس معاملہ میں چیرمین صبح ہی صورتحال واضح کرچکے ہیں۔ دوبارہ اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
 انہوں نے کہاکہ ایوان میں قانونی کام کاج زیرالتوا ہے اور اسے پورا کیا جانا چاہئے انہوں نے کہاکہ یہ معاملہ عدالت کے زیرغور ہے اور ویسے بھی مہاراشٹر میں صدر راج سے متعلق موضوع کو ابھی ایوان کی میز پر نہیں رکھا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.