the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جے پور، 20 جنوری (یواین آئی) راجستھان کے ادے پور ضلع کے ولبھ نگر اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے ایم ایل اے گجندر سنگھ شیخاوت کا آج صبح انتقال ہوگیا وہ 48 برس کے تھے انہوں نے صبح تقریبا 5 بجے دہلی کے آئی ایل بی ایس اسپتال میں آخری سانس لی۔ مسٹر شیخاوت ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے دہلی میں زیر علاج تھے۔ انہیں جگر کی تکلیف کے بعد آئی ایل بی ایس اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ ان کی کورونا جانچ رپورٹ بھی ایک بار مثبت پائی گئی تھی لیکن بعد میں وہ کورونا سے ٹھیک ہوگئے تھے۔
وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ان کی موت پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر گہلوت نے



اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’کانگریس کے ایم ایل اے گجیندر شیخاوت کے انتقال پر میری دلی تعزیت۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے ، میں ان کی صحت سے متعلق پندرہ دن سے کنبہ کے افراد اور ڈاکٹر شیو سرین سے رابطے میں تھا۔ ایشور سے دعا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں غمزدہ کنبہ کو یہ غم برداشت کرنے کی طاقت دے اور آنجہانی کی آتما کو شانتی دے۔‘‘
اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی نے بھی مسٹر شیخاوت کی موت پر اپنے رنج وغم کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں مسٹر شیخاوت کے انتقال سے دلی تکلیف ہوئی ہے۔ انہوں نے مرحوم کی روح کی شانتی اور ان کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.