the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی15اپریل(یو این آئی)کانگریس نے کہا ہے کہ 21روزہ لاک ڈاؤن کے بعد ریل گاڑیاں چلنے کی خبر وائرل ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے گھر جانے کے لئے سڑکوں پر آگئے جس سے ممبئی کے باندرہ ریلوے اسٹیشن پر غیر معمولی صورت حال پیدا ہوگئی۔
مہاراشٹر کانگریس صدر بالا صاحب تھوراٹ اور ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوہان نے بدھ کو پارٹی کے پریس بریفنگ میں کہا کہ کورونا کو روکنے کے لئے سب کو مل کر جنگی سطح پر کام کرنا ہے لیکن جب کچھ لاپروائی ہوتی ہے تو باندرہ جیسے واقعات پیدا ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ



ریلوے کے ایک خط میں کچھ گاڑیاں چلانے کی بات کہی گئی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔اور صورت حال خراب ہوگئی۔ریلوے کو پہلے تو آن لائن ٹکٹ بکنگ نہیں کرنی چاہئے تھی اور گاڑیاں چلانے کے تعلق سے خط جاری نہیں کرنا چاہئے تھا۔
کانگریس لیڈران نے کہا کہ یہ بھیڑریلوے کی لاپروائی سے جمع ہوئی۔لاپروائی اتنی سنگین ہے کہ 14اپریل2بجے تک ٹکٹ بکنگ ہورہی تھی اور اچانک 3بجے کہا جاتا ہے کہ ریل گاڑیاں نہیں چلیں گی اور یہ لاپروائی اس واقعہ کی وجہ بنی۔ریلوے وزیر پیوش گویل کو اس طرح کے واقعات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.