the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر، 23 نومبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ترجمان سید شاہنواز حسین نے کہا کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی 'سیاحت کی سیاست' کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ملک میں انتخابات میں حصہ لینے سے گھبرا رہی ہے موصوف ترجمان نے یہ باتیں یو این آئی کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہیں۔
ان کا کہنا تھا: 'کانگریس پارٹی ملک میں اب انتخابات میں حصہ لینے میں غیر سنجیدہ ہے۔ راہل گاندھی "سیاحت کی سیاست" کر رہے ہیں، وہ بہار میں انتخابات کے دوران دو دنوں تک قیام کرنے کے بعد چھٹیاں منانے کے لئے شملہ چلے گئے'۔
مسٹر حسین نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو ترقی کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا ساتھ دینا چاہئے۔
انہوں نے کہا: 'میری جموں و کشمیر کے لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ ترقی کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا ساتھ دیں۔ مرکز میں ہماری حکومت ہے اور ہماری



حکومت عرصہ دراز تک رہنے والی ہے'۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ کانگریس نے پچاس برسوں تک ملک پر حکومت کی لیکن آج ان کے پاس دکھانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب کانگریس تعمیر و ترقی کا کوئی کام کئے بغیر ہی پچاس برسوں تک حکومت کر سکتی ہے تو ہم قوم کی خدمت کرنے کے لئے طویل مدت تک مرکز میں کیوں نہیں رہ سکتے ہیں۔
شاہنواز حسین نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جموں و کشمیر کی ترقی کے لئے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا: 'وزیر اعظم نریندر مودی جموں و کشمیر کی ترقی کے لئے پرعزم ہیں وہ جموں و کشمیر میں ملی ٹنسی کا خاتمہ کر کے یہاں کے سیاحتی شعبے کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور ہم ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات ترقی کے منشور پر ہی لڑنا چاہتے ہیں'۔
مسٹر حسین نے کہا کہ بی جے پی جموں وکشمیر کو چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کرے گی اور دور افتادہ دیہات میں سڑکوں کو جال بچھایا جائے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.