the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
قطر/30نومبر(ایجنسی) برطانیہ کی ایک خاتون نے قطر کی عدلیہ پر شدید تنقید کی ہے۔ قطری عدالت نے برطانوی خاتون شہری کی آبرو ریزی کے بعد اسے قتل کرنے اور اس کی لاش کو نذر آتش کرنے کے والے مجرم کو صرف پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ قطری عدالت کے "غیر منصفانہ" فیصلے پر مقتولہ کے خاندان نے قطری حکومت اور عدلیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

کے مطابق قطر کی ایک فوج داری عدالت نے مقامی شہری کو برطانیہ کی 24 سالہ Lauren-Patterson لورین پیٹرسن کو سنہ 2013ء کو ریپ کے بعد قتل کرنے اور اس کی لاش کو جلانے کے الزام



میں پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مجرم نے مقتولہ کی لاش ایک صحرا میں لے جا کر نذرآتش کردی تھی۔

برطانوی اخبار"دی سن" کے مطابق قطر کی عدالت نے ملزم کو پہلے فیصلے میں سزائے موت سنائی تھی۔ اس نے سزا کے خلاف اپیل کی توعدالت نے اس کی سزائے موت 10 سال قید میں تبدیل کر دی مگر اب عدالت نے اس کی سزا میں تخفیف کرتے ہوئے صرف پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

مقتولہ کی والدہ الیسن پیٹرسن نے قطری عدالت کے فیصلے پر سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطری عدالت نے ظالم کا ساتھی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.