the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

تل ابیب:حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے درمیان وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کواپنے ہی ملک میں مخالفت کاسامناکرناپڑرہاہے۔ جمعے کی شب دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں افراد نے نیتن یاہو حکومت کے خلاف ریلی نکالی۔مظاہرین نے اسرائیل میں فوری انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صرف اپنے مفاد کے لئے کام کر رہی ہے۔ اس دوران بعض مظاہرین نے آگ لگاکراحتجاج کیا، جب کہ دیگر مظاہرین حب الوطنی کے گیت گا رہے تھے اور نیتن یاہو پر تنقید کرنے والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔
یہ مظاہرے ایک



جگہ پر نہیں ہوئے بلکہ شہر کے دوسرے حصوں میں بھی ہوئے۔ دوسرے مقامات پر ہونے والے ایک احتجاج کے دوران لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے شہریوں کو فوری طور پر رہا کرے اور یرغمالیوں کو گھر لے آئیں جیسے نعرے لگائے۔
اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں مظاہرین حماس کے ساتھ جنگ ​​بندی کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ حماس کے واقعہ کے حوالے سے اسرائیلیوں کے ایک طبقے میں کافی عدم اطمینان ہے اور لوگ اس ساری گڑبڑ کا ذمہ دار وزیر اعظم نیتن یاہو کو ٹھہرا رہے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.