the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کلکتہ 10/جنوری(یواین آئی)شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف کلکتہ میں احتجاج کے دوران وزیر اعظم نرینددر مودی کل دوپہر کلکتہ پہنچ رہے ہیں ریاستی سیکریٹ کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم مودی سے ممتا بنرجی ملاقات کرسکتی ہیں دوسری مدت کیلئے وزیر اغطم بننے کے بعد مودی پہلی مرتبہ کلکتہ آرہے ہیں۔احتجاج اور مخالفت کے امکانات کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔اجنٹلی جنس کے ذرائع کے مطابق وزیرا عظم مودی کو جگہ جگہ کالا جھنڈا دکھلایا جاسکتا ہے۔
ترنمول کانگریس بھی شہریت ترمیمی ایکٹ اور



این آر سی کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔13جنوری کو ممتا بنرجی نے سونیا گاندھی کی دعوت پر اپوزیشن کی میٹنگ میں شرکت سے انکار کردیا ہے تاہم ایسے میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات پر کانگریس اور سی پی ایم کو ممتا بنرجی کی مخالفت کرنے کا ایک موقع مل گیا ہے۔
وزیر اعظم مودی کل دو پہر دورزہ دورے پر کلکتہ پہنچیں گے۔وزیر اعظم چار قدیم عمارتیں جن کی تزئین کاری کی گئی ہے کو قوم کے نام وقف کریں گے۔اس کے علاوہ کلکتہ پورٹ ٹرسٹ کے پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔کلکتہ پورٹ ٹرسٹ کے ملازمین کو 501کروڑ روپے پنشن کا چیک سونپیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.