the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی/31اکتوبر(ایجنسی) مالیگاؤں 2008ء بم دھماکہ معاملے کی کلیدی ملزمہ سادھو پرگیا سنگھ ٹھاکرجسے ممبئی ہائی کورٹ نے گذشتہ ماہ ضمانت پر رہا کیا تھا کی ضمانت مسترد کیے جانے والی عرضداشت پر آج سپریم کورٹ آف انڈیا میں سماعت عمل میں آئی جس کے دوران متاثرین کی نمائندگی کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی جانب سے مقرر کیے گئے سینئر ایڈوکیٹ سابق ایڈیشنل سالسٹر جنرل امریندر شرن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کے خلاف ثبوت و شواہد موجود ہونے کے باوجود ممبئی ہائی کورٹ نے اسے ضمانت پر رہا کیا ہے جس پر نظر ثانی ہونا چاہئے ۔ یہ اطلاع آج یہاں ممبئی میں جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی ۔

گلزار اعظمی نے بتایا کہ آج سپریم کورٹ آف انڈیا کی دو رکنی بینچ کے جسٹس آر کے اگروال اور جسٹس



منوہر سپرے کے روبرو بم دھماکہ میں شہید ہونے والے سید اظہر کے والد سید نثار کی جمعیۃ علماء کے توسط سے داخل کردہ عرضداشت پر سماعت عمل میں آئی جس کے دوران عدالت نے متاثرین کے وکلاء سے دریافت کیا کہ اب جبکہ اس معاملے کے دیگر کلیدی ملزم کرنل پروہیت کی ضمانت سپریم کورٹ نے منظور کی ہے سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر کو حاصل ضمانت کو کیوں مسترد کیا جانا چاہئے ؟ جس کے جواب میں ایڈوکیٹ امریندر شرن نے کہا کہ تحقیقاتی دستہ اے ٹی ایس کی جانب سے ملزمہ کے خلاف داخل چارج شیٹ میں اس کے اس بم دھماکوں میں شامل ہونے کے ثبوت وشواہد موجود ہیں جسے وہ عدالت کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں نیز وہ عدالت کو یہ بھی بتانا چاہتے ہیں کہ کس طرح قومی تفتیشی ایجنسی نے ایک مبینہ منصوبہ بند سازش کے تحت اس معاملے کے ملزمین کو راحت پہنچانے کا کام کرتے ہوئے ان بم دھماکوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ بھونڈا مذاق کیا ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.