the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
نئی دہلی، 27 دسمبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی غیر آئینی پالیسیوں کے خلاف پارٹی اپنے یوم تاسیس پر ہفتہ کو ملک بھر میں ’آئین بچاو بھارت بچاؤ‘ کے پیغام کے ساتھ پرچم مارچ نکالے گی جس میں پارٹی کے کارکن اور اہم لیڈر حصہ لیں گے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے جمعہ کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ یوم تاسیس پر 28 دسمبر کو کانگریس کارکن پرچم لہرائیں گے اور ’آئین بچاو بھارت بچاؤ' کے پیغام کے ساتھ ریاستوں کے دارالحکومت میں پرچم مارچ نکالیں گے۔ اس دوران مقامی زبان میں آئین کے دیباچے کو پڑھا جائے گا۔
انہوں



نے بتایا کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آسام کے گوہاٹی میں منعقد ہونے والے پروگرام میں حصہ لیں گے جس میں پارٹی کے پردیش کے اہم لیڈر بھی موجود رہیں گے۔ مسٹر گاندھی اس دوران جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔ آسام میں شہریت ترمیمی قانون اور قومی شہریت رجسٹر لاگو کرنے کی زبردست مخالفت ہو رہی ہے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری نے الزام لگایا کہ مودی حکومت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور اس اسی ایجنڈے کو پورا کرنے کے لئے قومی شہریت قانون کی مخالفت کے بعد 24 دسمبر کو مرکزی کابینہ نے قومی آبادی رجسٹر اسکیم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.