the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کلکتہ 28جون (یواین آئی) جعلی ویکسین معاملے میں سخت کارروائی کی ہدا یت دیتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اس معاملے میں کلکتہ پولس اور میونسپلٹی اپنی ذمہ داریوں سے بھاگ نہیں سکتی ہے اس لئے اس میں ملوث کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا وزیر اعلی نے کہا کہ جو لوگ ایسی حرکتیں کرتے ہیں وہ انسان نہیں ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ایسے لوگوں کو نام سے پکارنے کے بجائے دھوکہ باز کہہ کر بلانا چاہیے ۔اس میں ملوث کسی بھی شخص کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔
تاہم وزیر اعلی نے دعوی کیا کہ حکومت کے خلاف لگائے گئے الزامات درست نہیں ہیں انہوںنے کہا حکومت کسی بھی طرح سے اس میں شامل نہیں ہے۔اس کی جانچ کے لئے کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے



۔میں نے خود پولس کمشنر سے بات کی ہے اور انہوں نے کہا کہ جو لوگ دھوکہ باز ہوتے ہیں وہ سیاسی لیڈروں کے ساتھ فوٹو اس لئے کھینچواتے ہیں تاکہ دھوکہ دینے میں آسانی ہو۔ممتا بنرجی نے کہاکہ پارلیمنٹ پر حملے کے ملزمین بھی جعلی سرکاری گاڑی میں آئے تھے ۔
ممتا بنرجی نے عام لوگوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو سامنے لانے والی رکن پارلیمنٹ میمی چکرورتی کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں ۔مگر ممتا بنرجی نے کہا کہ اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے بی جے پی کے ذریعہ سی بی آئی جانچ کے مطالبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سی بی آئی کی جانچ اترپردیش میں کنگا ندی کے باہر جو لاشیں برآمد ہوئی ہیں اس کی جانچ کی جائے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.