the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
پٹنہ 17 نومبر ( یواین آئی ) بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج اپنے کابینہ کے ساتھیوں کے مابین محکموںکی تقسیم کی ۔
گورنر پھاگو چوہان نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے مشورے پر ان کے کابینہ کے ساتھیوں کو محکموں کا کام الاٹ کر دیا ۔ کل ہی مسٹر نتیش کمار نے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا تھا ۔ ان کے ساتھ کابینہ کے 14 اراکین نے بھی عہدہ اور رازداری کا حلف لیا تھا۔
وزیراعلیٰ مسٹر کمار نے داخلہ ، جنرل ایڈمنسٹریشن ، کابینہ سکریٹریٹ ، نگرانی ، الیکشن اور ایسے محکمے جو کسی دیگر کو الاٹ نہیںکئے گئے ہیں انہیں اپنے پاس رکھا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ان کی کابینہ میں نائب وزیراعلیٰ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے تار کشور پرساد کومالیات اور کمرشیل ٹیکس ، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، آفات مینجمنٹ اور شہری ترقیات ورہائش



محکمہ اور دوسری بی جے پی کی نائب وزیراعلیٰ رینودی یو کو پنچایتی راج ، پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقہ فلاح اور صنعت محکمہ کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔
اسی طرح جنتال یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) کے وجے کمار چودھری کو پارلیمانی امور ، اطلاعات ورابطہ عامہ محکمہ ، دیہی ورکس ، دیہی ترقیات اور آبی وسائل ، بجندر پرساد یادو کوتوانائی ، منصوبہ اور ترقیا ت ، امتناع منشیات ، ایکسائز اور رجسٹریشن اور خوراک و صارفین تحفظ ، اشوک چودھری کو عمارت تعمیرات ، سائنس وٹیکنالوجی ، اقلیتی فلاح اور سماجی فلاح محکمہ ، میوا لال چوھری کو تعلیم ، شیلا کماری کو ٹرانسپورٹ ، ہندوستانی عوام مورچہ ( ہم ) کے سنتوش کمار سمن کو چھوٹی آبی وسائل اور درج فہرست ذات اور قبائل فلاح ، ویکاس شیل انسان پارٹی ( وی آئی پی ) کے صدر مکیش سہنی کو مویشی اور ماہی پروری محکمہ سپرد کیا گیا ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.