the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
پرياگراج، 3 جنوری (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور اتراکھنڈ کے انچارج انوگریہہ نارائن سنگھ نے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر دوہرا کردار اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی اور ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کا آزادی کی لڑائی میں اہم کردار رہا  نہوں نے محبت، بھائی چارے اور تعاون سے ملک کو آگے بڑھایا اور جمہوریت قائم کی۔
ہریانہ کے کیتھل میں بی جے پی رکن اسمبلی ليلارام گوجر کے وائرل ویڈیو پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے جمعہ کے روز کہا کہ ’’گوجر کہتے ہیں کہ ’یہ گاندھی اور نہرو کا ملک نہیں بلکہ مودی اور شاہ کا ملک‘ ہے۔ واقعی گاندھی اور نہرو کا کسی سے موازنہ ہی نہیں کیا جا سکتا۔ آزادی کے بعد انہوں محبت، ہم آہنگی اور تعاون سے ملک کو آگے بڑھایا اور جمہوریت قائم کی‘‘۔
انہوں نے کہا ’’پنڈت نہرو اگر آزادی کی تحریک کے دنوں میں مہاتما گاندھی کے سپاہی نہ ہوتے تو آزادی تحریک کا نقشہ کچھ اور ہوتا۔ نہرو اور گاندھی کے تعاون نے آزادی کی تحریک کو ایک حیرت انگیز طاقت دی۔ گاندھی کے جادو اور نہرو کا طلسم یکجا ہو کر نہ جانے کون سا برهماستر بن گیا جس نے ملک سے



انگریزوں کو اکھاڑ پھینکا۔ ان کا موازنہ آج کے سیاسی جوڑ توڑ سے کیجیے، تو فرق خود بہ خود سمجھ میں آ جائے گا‘‘۔
مسٹر سنگھ نے بی جے پی کو دوہرا کردا ادا کرنے والا بتاتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی کے لیڈر دہلی کے رام لیلا میدان میں کچھ اور ہی لیلا دکھاتے اور ان کے عوامی نمائندے علاقے میں دوسری لیلا دکھا کر اقلیتوں کو دھمکاتے پھرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ایک طرف یہ دعوی کر رہی ہے کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) اور قومی شہریت رجسٹر (این آرسي) سے ہندوستانی مسلمانوں کو کوئی خطرہ نہیں۔ انہوں نےاپنے نمائندوں سے سي اےاے اوراین آر سي قانون کے بارے میں لوگوں کے درمیان جا کر انہیں بیدار کرنے کی مہم چلانے کی صلاح دی ہے۔
ہریانہ واقع کیتھل کے رکن اسمبلی ليلارام گوجر کا گزشتہ دنوں سوشل ميڈيا پر ایک متنازعہ ویڈیو وائرل ہوا تھا جس پر کانگریس نے جارحانہ تیور اختیار کر رکھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) میں کوئی فرق نہیں ہے۔ یہ ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں۔ آر ایس ایس اس وقت بھی جمہوریت میں یقین نہیں رکھتی تھی جب گاندھی اور نہرو ملک کو آزادی دلانے کے لئے لڑ رہے تھے اور آج بھی نہیں رکھتی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.