the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 4 جنوری (یو این آئی) شہری ترقیات کےمرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے پاکستان واقع شری ننکانہ صاحب گرودوارہ میں توڑ پھوڑ کے واقعہ کو شرمناک قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ ان سبھی لوگوں کی آنکھ کھل جانی چاہئے جو پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کے ظلم و ستم سے انکار اور شہریت ترمیم قانون (سي اےاے) کی ضرورت سے منہ موڑ رہے ہیں۔
مسٹر پوری نے ننکانہ صاحب گرودوارہ میں جمعہ کو ہوئی توڑ پھوٹ پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے آج دو ٹویٹ کئے۔ انہوں نے لکھا ’’شری ننکانہ صاحب گرودوارہ میں ہوئے شرمناک واقعات سے ان سبھی لوگوں کی آنکھ کھل جانی چاہئے جو پاکستان میں مذہبی اقلیتوں پر ظلم و ستم سے انکار کر رہے ہیں اور سي اےاے کی ضرورت سے منہ موڑ رہے ہیں۔ انہیں اور کیا ثبوت



چاہئے‘‘؟
انہوں نے دیگر ٹویٹ میں لکھا کہ اس واقعات سے ظاہر ہے کہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو کس طرح مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایک ہندوستانی اور سکھ ہونے کے ناطے میں ان سبھی لوگوں کو سیکولر اور حساس نہیں مانتا جو زیادتیوں اور ظلم و ستم کی حقیقت کے تئیں اپنی آنکھیں بند کر کے بیٹھے ہیں‘‘۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ننکانہ صاحب گرودوارہ پر جمعہ کو بڑا حملہ ہوا۔ بھیڑ نے گرودوارہ پر پتھراؤ کیا اور نام بدلنے اور سکھوں کو وہاں سے بھگانے کے بھی نعرے لگائے۔ واقعہ کے دوران گرودوارہ میں بڑی تعداد میں سکھ موجود تھے۔ گرودوارہ پر حملہ کرنے والی بھیڑ کی قیادت محمد حسن کا بھائی کر رہا تھا۔ محمد حسن نے ہی سکھ لڑکی جگجیت کور کو اغوا کرکے اس نکاح کر لیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.