the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 17 نومبر (یو این آئي) قومی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے قہر سے نمٹنے کےلیے کیجریوال حکومت سخت اقدامات کرنے کی تیاری کر رہی ہے جس میں کچھ علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن اور شادی بیاہ کی تقریبات میں شرکاء کی تعداد 50 تک محدود رکھنے پر غور کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے منگل کے روز اس کا اشارہ کیا۔ مسٹر کیجریوال نے میڈیا کو بتایا کہ ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت کو ایک تجویز بھیجی ہے جس میں محدود سطح پر پھر سے لاک ڈاؤن کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔
اگر اس تجویز پر منظوری مل جاتی ہے تو زيادہ انفیکشن والے علاقوں میں پھر سے تالا بندی کی جاسکتی ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ کچھ بازاروں میں دیوالی کے تہوار کے دوران



بہت لاپرواہی سامنے آئی۔ بازار آنے والے لوگوں نے نہ تو ماسک پہن رکھے تھے، نہ ہی سماجی دوری کی پابندی کی تھی۔انھوں نے کہا کہ اگر بازاروں میں ماسک پہننے اور معاشرتی فاصلے کے اصولوں پر عمل نہیں کیا جاتا ہے اور وہ جگہ ایک کورونا وائرس کی ہاٹ اسپاٹ بن سکتی ہے تو ان بازاروں کو پھر سے محدود وقفے کے لیے بند کرنے کی اجازت دی جائے ۔ اس طرح کی تجویز مرکز کو بھیجی جارہی ہے۔ شادی کی تقریبات میں مہمانوں کی تعداد 200 تک رکھنے کی اجازت تھی لیکن کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر ان کی تعداد 50 تک محدودکرنے کی تجویز لیفٹیننٹ گورنر کو ارسال کردی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کل ہی کہا تھا کہ پھر سے لاک ڈاؤن کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.