the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 14 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان کی حمایت کی لیکن کہا کہ یہ تعجب کی بات ہے کہ غریبوں کے مسائل کو کم کرنے اورکورونا کو شکست دینے کے لئے حکومت کی دیگر حکمت عملی کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔
کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے منگل کو یہاں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وبا کے خلاف لڑنے کے لئے لاک ڈاؤن بڑھانا لازمی ہے لیکن وبا سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاؤن کے علاوہ اور کیا قدم اٹھائے جا رہے ہیں اس کی کوئی معلومات مسٹر مودی نے نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعظم قوم سے خطاب کرتے ہیں تو توقع رہتی ہے کہ ملک کو یہ بھی بتایا جائے کہ حکومت ہم وطنوں کے لئے کیا کر رہی



ہے لیکن مسٹر مودی نے اس پر خاموشی اختیار کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ 21 دن کے لاک ڈاؤن کی سب سے زیادہ خوفناک تصویر ان لاکھوں لوگو کی تھی جو اپنے گھر جانے کے لئے پیدل چل پڑے تھے۔ ان میں بڑی تعداد میں ان لوگوں کو ریاستوں کی سرحدوں پر روکا گیا اورلوگوں کو کوارنٹائن کیا گیا اور کیمپوں میں رکھا گیا۔ ان میں سے جن لوگوں کے 14 دن پورے ہو گئے ہیں ان سب کو ان کے گھر بھیجنے کا کیا اہتمام کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وبا کے خلاف کوئی دوا نہیں ہے اور سماجی فاصلے ہی بچاؤ کا واحد طریقہ ہے۔ اس میں ٹیسٹنگ بہت ضروری ہے لہذا حکومت کو بتانا چاہئے کہ گزشتہ 21 دن میں ٹیسٹنگ صلاحیت کتنی بڑھائی گئی ہے اور آگے کی جانچ کو لے کر اس کی کیا حکمت عملی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.