نئی دہلی، 3 دسمبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد کی جینتی کے موقع پر منگل کو انہیں یاد کیا۔
مسٹر مودی نے ڈاکٹر پرساد کو یاد کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا’’ملک کے پہلے صدر بھارت رتن ڈاکٹر راجندر پرساد کو خراج تحسین ، انہوں نے آزادی کی تحریک میں انتہائی فعال
کردار ادا کیا تھا، ساتھ ہی آئین کی تیاری میں بھی اہم رول ادا کیا۔ عاجزی اور تنوع سے پر ان کی شخصیت ہم وطنوں کو ہمیشہ تحریک دیتی رہے گی‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ ملک کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد کی پیدائش 3 دسمبر 1884 کو جيرادئی (بہار) میں ہوئی تھی۔ ان کے والد کا نام مہادیو سہائے اور والدہ کا نام كملیشوري دیوی تھا۔