the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 22 جنوری (یو این آئی)کانگریس نےالزام لگایا ہے کہ حکومت کی نگرانی میں بینکوں میں مسلسل گھپلے ہورہے ہیں اور قرض نہیں لوٹانے والے اقتدار سے قریب لوگوں کو ملک سے باہر بھگایا جارہا ہے۔
کانگریس ترجمان جے ویر شیرگل نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا ہے کہ تازہ معاملہ فراسٹ انٹرنیشنل کمپنی کا ہے جس نے بینکوں سے 3600 کروڑ روپے کا قرض لے کر گھپلہ کیا ہے۔ مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی)نے منگل کو کمپنی کے ڈائرکٹر کے خلاف دھوکہ دہی کا معاملہ درج کیا ہے اور اس کے افسران کے کئی ٹھکانوں پر چھاپہ مارے ہیں۔
اس گھپلے کو حکومت کی نگرانی میں انجام دینے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں



نے سوال کیا کہ بینکوں سے قرض لینے والی اس کمپنی کو کس بنیاد پر اور کس کے کہنے پر اس کی اہلیت سے زیادہ قرض دیا گیا۔ اس کےبارے میں حکومت کو بتانا چاہئے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب بینک فراڈ کی اطلاع مل رہی تھی تو کمپنی کے خلاف کارروائی کرنے میں کس کے کہنے پر ڈھیل دی جارہی تھی۔
ترجمان نے بتایا کہ مودی حکومت کے قریب رہنےوالے نیورو مودی اور میہول چوکسی سمیت 31 لوگوں کو90 ہزار کروڑ روپے لے کر ملک سے فرار ہوگئے تھے تو امید تھی کہ اتنے بڑے گھپلے کے بعدمودی حکومت بینکوں کو بچانے لیے مناسب اقدام کرے گی لیکن حکومت نہیں سنبھلی اور اب فراسٹ انٹرنیشنل کمپنی نے حکومت کی نگرانی میں 14 بینکوں کو 3600 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.