the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنؤ:07ستمبر(یواین آئی) مرکز کی نیشنل منیٹائزیشن پائپ لائن اسکیم پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری و سابق مرکزی وزیر اجئے ماکن نے الزام لگایا کہ مودی حکومت عوام کی کمار سے گذشتہ 60سالوں میں بنائے گئے پبلک پراپرٹی کو کرائے کے بھاؤ پر فروخت کرنے پر آمادہ ہے مسٹر ماکن نے منگل کو پریس کانفرنس میں کہا کہ سب سے چونکانے والی اور شبہ میں ڈالنے والی بات یہ ہے کہ یہ سبھی کچھ خفیہ طریقے سے طے کیا گیا ہے۔ اس کے بعد اس فیصلہ کا اعلان بھی اچانک کیا گیا جس سے حکومت کینیت پر شک مزید گہرا ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے کئی تقریروں کا مرکزی نکتہ انفرااسٹرکچر کا فروغ رہا ہے۔ اس معاملے میں این ڈی اے کا ریکارڈ کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت کے مقابلے خراب رہا ہے۔ سال 2012 سے سال 2017کے درمیان 12ویں اسکیم کال کے دوران انفرااسٹرکچر کی بنیاد میں سرمایہ کاری کا 36لاکھ کروڑ روپئے کا تخمینہ ہے یہ



جی ڈی پی کا 5.8فیصدی ہے۔ مالی سال 2018 اور 2019میں یہ تخمینہ دس ہزار کروڑ روپئے پر آگیا اس دوران اوسطا7.20لاکھ کروڑ سالانہ انفراسٹرکچر کی بنیاد سازی پر سرمایہ کاری کی گئی تھی۔یہ این ڈی اے حکومت میں 5لاکھ کروڑ روپئے پر آگیا ہے۔ اس سے شبہ کو تقویت ملتی ہے اور حکومت کا مقصد انفراسٹرکچر کو بہتر کرنانہیں بلکہ کچھ چنندہ کاروباری دوستوں کو ان کے کاروبکار اور تجارت میں یک طرفہ مواقع فراہم کرنا ہے۔
مسٹر ماکن نے کہا کہ اس اسکیم کے بارے میں چنندہ کمپنیوں کی مرضی قائم ہوجائے گی۔ حکومت بھلے کہتی رہے گی کہ نگرانی کے سو طرح کی تراکیب ہیں اس کے لئے ریگولیٹر ادارے ہیں لیکن سچ اس کے برخلاف ہے۔ یہ سیمنٹ کے شعے میں دیکھ سکتے ہیں جہاں پر دو تین کمپنیوں کا اجارہ داری ہے وہی بازار میں قیمت طے کرتے ہیں ، حکومت کے تمام ریگولیٹر اتھارٹی اور وزارت ان کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں اس سے مختلف شعبوں میں قیمت کا تعین اور خفیہ تعلقات میں اضافہ ہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.